حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم المقدسہ کے زیر اہتمام 43واں عشرۂ محرم الحرام 2025ء حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں جاری ہے، جس میں طلاب و زائرین بھرپور انداز میں شریک ہو رہے ہیں۔

عشرے کی دوسری مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا منیر حسین عسکری نے خصائص و فضائل امام حسین اور مقصد کربلا کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کربلا سعادت ابدی کی ضمانت ہے، ایک لمحہ کے لیے حضرت حر کو وہ سعادت ملی جو رہتی دنیا تک کے لیے نمونۂ ہے، چنانچہ آیت اللہ حکیم حضرت حر کی قبر مطہر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں: اے حر تم خوش قسمت ہو کہ سعادت ابدی ملی، لیکن اس کے مقابلے میں عمر سعد قاری قرآن ہونے کے باوجود ذلت کے ساتھ دنیا سے گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین سید الشہداء علیہ السلام کا پیغام، ایک آفاقی پیغام ہے۔ مدینے میں ولید کے دربار میں ارشاد فرمایا: مِثْلِی لَا یُبَایِعُ مِثْلَهُ اسی لیے تاریخ 14 سوسال کے بعد بھی آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے وقت کے ستمگروں اور ظالموں کو للکارا اور ان کے آگے جھکنے سے نہ صرف انکار کیا، بلکہ وقت کی سب سے بڑی قوتوں کے مقابلے میں ڈٹے رہے اور انہیں شکست فاش دی؛ اتنی عظمت، راہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔









آپ کا تبصرہ